ہمارے مطالبات ایک ماہ میں تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے، کلرک ایسوسی ایشن
گلگت(ٖفرمان کریم) گلگت بلتستان کلرک ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے لئے صوبائی حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ پیر کے روز گلگت بلتستان کلرک ایسوسی ایشن کے عہداداروں نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے سمت پاکستان کے دیگر صوبوں میں تما م محکموں کے کلرک ایسوسی ایشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے لیکن گلگت بلتستان میں سابق دور حکومت میں گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں 700 سے زاہد کلرک پانچ ماہ سے اپ گریڈیشن کے منتظر ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اپ گریڈیشن کی سمری بنا کر چیف سکرٹیری کو ارسال کیا تھا مگر پانچ ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔ بیوکریٹ ہمارے اپ گریڈیشن کی راہ میں رکاوٹ کا خدشہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ بعض ملازمین 38 سال سے ایک ہی سکیل پر کام کررہے ہیں۔ اور اُس سکیل پر سبکدوش ہورہے ہیں۔ ہمیں ہمارے جائز حقوق دینے کی بجائے ہماری حق تلفی کررہے ہیں۔ اپ گریڈیشن نہ ہونے سے ملازمین احساس محرومی کا شکار ہوئے ہیں۔ اگر حکومت نے 30 مارچ تک ہمارے جائز مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوجاینگے۔ پہلے مرحلے میں قلم چھوڑ ہڑتال کر ینگے اور ضرورت پڑنے پر گلگت بلتستان میں آیندہ ہونے والے الیکشن میں ڈیوٹی نہیں دئیے گے۔ اور بایئکاٹ کرینگے۔