صحت

جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقعے پر گلگت میں ریلی نکالی گئی

1

گلگت( فرمان کریم )عالمی یوم تحفظ جنگلی حیات کے موقع پر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی طرف سےعوامی شعور وآگاہی بیدار کرنے لے لئے ریلی نکا لی گئی۔ ریلی وائلڈ لائف آفس شاہراہ قراقرم سے شروع ہوئی اور پبلک چوک پر ختم ہوئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کنزوٹیر محکمہ وائلڈ لائف غلام محمد نے کہا کہ جنگلی حیات کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے گلگت بلتستان میں بے شمار مختلف اقسام کے جنگلی جانورسے ہمارے خطے کی خوبصورتی ہے۔ جنگلی حیات کی بدولت گلگت بلتستان میں آمدنی کا ذریعہ ہے۔ ہر سال سینکڑوں شکاری اور سیاح ان جانور کی دیکھنے اور شکار کرنے آتے ہیں۔ جس سے گلگت بلتستان حکومت اور عوام کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ آج کے دن عالمی سطح پر جنگلی حیات کی تحفظ عوامی شعور وآگاہی کے لئے یہ دن مناتے ہیں۔ ہمیں بھی عہد کرنا ہے کہ ان جنگلی حیات کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button