صحت

سول ہسپتال اشکومن میں ڈاکٹر تعینات نہیں ہوسکا، دہ مہینے گزر گئے

سول ہسپتال کاایک منظر
سول ہسپتال کاایک منظر

چٹورکھنڈ(نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت نے سول ہسپتال چٹورکھنڈ کو لاوارث چھوڑ دیا،دو مہینوں سے میڈیکل آفیسر کی تعیناتی نہ ہوسکی،پچیس ہزار کی آبادی پر مشتمل تحصیل اشکومن کے عوام معمولی بیماری کے علاج کے لئے گلگت جانے پر مجبور ۔تحصیل اشکومن کادس بستروں پر مشتمل واحد ہسپتال محکمہ صحت کے اعلٰی حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث مریضوں کے لئے وبال جاں بنا ہوا ہے۔گزشتہ دو مہینوں سے میڈیکل آفیسر موجود نہیں،ہسپتال میں تعینات میڈیکل آفیسر کو ٹریننگ کے لئے بھیج دیا گیا لیکن متبادل ڈاکٹر کا بندوبست نہ ہوسکا۔دوددراز مقامات سے آنے والے مریض ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث مایوس لوٹ جاتے ہیں جبکہ معمولی بیماری کے علاج کے لئے بھی مریض گلگت جانے پر مجبور ہیں۔علاقے کے سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال چٹورکھنڈ میں فوری طور پرمیڈیکل آفیسر تعینات کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button