تعلیم

شگر، ہائی سکول چھورکاہ کو امتحانی مرکز قرار دیںے پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 شگر(عابد شگری)ہائی سکول چھورکاہ کو قراقرم بورڈ کے میٹر ک امتحان کیلئے سنٹر قرار دینے پر چھورکاہ کی عوام میں زبردست خوشی کا لہر چھا گئی،لوگوں کا وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین جبکہ سنٹر کیلئے کو شش کرنے پر سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وزیر شاہد احمد شگری کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔جن کی انتھک کوشش اور جدوجہد کی وجہ سے سنٹر کا قیام عمل میں آیا۔چھورکاہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد اقبال اور مرکزی کابینہ کے ممبران نے بھی سپیشل سنٹر کی منظوری دینے پر وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی اور کنٹرولر امتحانات کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے چھورکاہ میں امتحانی سنٹر کی قیام سے سینکڑوں طلباء و طالبات کا دیرینہ مسئلہ حل یوگیا ہے ساتھ ہی غریب والدین کو ٹرانسپورٹ کی اخراجات سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔لوگوں نے امتحانی سنٹر کی قیام کو وائس چانسلر کی چھورکا ہ کی عوام سے دلی ہمدردی قرار دیا ہے جبکہ اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ میٹرک امتحان میں نقل جیسے ناسور کی خاتمے کیلئے بہتر لائحہ عمل طے کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button