صحت

ہنزہ کا واحد سرکاری خواتین ہسپتال چار ماہ سے ڈاکٹر کے بغیر چل رہا ہے، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں

ہنزہ(اسلم شاہ) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفررعلی خان ،خاتون ممبر قانون ساز سمبلی رانی عتیقہ اور ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان کے آبائی علاقے اور ہنزہ کا واحد خواتین ہسپتال چاہ ماہ سے بغیر لیڈی ڈاکٹر کے پڑا ہے خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ہسپتال کے گائینی کالوجسٹ اور ایک لیڈی میڈیکل آفیسر کو دوسرے ہسپتالوں تعینات ۔ہسپتال نرسنگ اسٹاف کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ کا واحد خواتین ہسپتا ل کریم آباد ہنزہ پچھلے چار ماہ سے لیڈی ڈاکٹر کے ٹرانسفری کے بعد نرسنگ اسٹاف کی رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے ہسپتال کے ایک گائینی کالوجسٹ اور ایک لیڈی میڈیل آفسر کی ڈیوٹیاں دوسر ے ہسپتالوں میں لگائی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہنزہ اور نگر کے خواتین کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

یاد رہے کہ اس ہسپتال میں جب ڈاکٹر شیرین سلطان تعینات تھی یہاں پر ہنزہ نگر اور دیگر علاقوں زجگی کے خواتین کا نہ صرف علاج ہوتا تھا بلکہ باقاعدگی کے ساتھ آپریشن تک کئے جاتے تھے اور اب حال یہ ہے کہ یہا ں مریضوں کو صرف نرسنگ اسٹاف کی رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے اور علاقے کے مریض خواتین گلگت جانے پر مجبور ہیں۔

علاقہ عمائدین کا مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ ڈی ایچ او نے ہسپتال کے اہم سامان کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کیا ہے جو کہ اس علاقے کے عوام خاص کر خواتین کے ساتھ نا انصافی و ظلم ہے۔عمائدین علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر کہ اس مسلے کا نوٹس خاتون ممبر علاقہ رانی عتیقہ ،گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر اور ممبرقانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان نے نہیں لیا تو احتجاجا ہسپتال کی تالہ بندی کی جائے گی۔اورعلاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ گورنر گلگت بلتستان اور خاتون رکن ممبر اسمبلی کے آبائی علاقے میں خواتین ہسپتال کا یہ حال ہونا افسوس ناک ہے۔یاد رہے یہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفررعلی خان ،خاتون ممبر قانون ساز سمبلی رانی عتیقہ اور ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان کا آبائی علاقہ ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او ضلع ہنزہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ضلع میں ڈاکٹر وں کی کمی کا سامنا ہے اور بہت جلد اس مسلے کے حل کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ہسپتال سے منتقل شدہ سامان واپس کر دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Dr. Shireen Sultan also has right to make make money, Where are other doctors who have been completed MBBs on hunza seat?

Back to top button