تعلیم

پروفیسرز اور لیکچررز کی فور ٹیئر پروموشن کی منظوری چند دنوں میں دی جائیگی، سیکریٹری ایجوکیشن

SEC EDU

گلگت (پریس ریلیز) پرو فیسرز اور لیکچررز کی ٹائم سکیل پروموشن کے لئے ڈی پی سی کا اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا، فور ٹیئر پروموشن کے کیس کی منظوری چند روز میں دی جائے گی، ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن (کالجز) کے لیے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی اضافی پوسٹیں دے رہے ہیں جن پر تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن (کالجز) میں جنگی بنیادوں پر تبدیلیاں لا رہے ہیں جس سے مجمو عی کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ ہو گا، محکمہء ایجوکیشن میں ہمیشہ کالجز کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے، پرنسپلز اور پروفیسرز کی استعدادِ کار کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے، معطل کیے گئے پرنسپل اور تین فکلٹی ممبرز کوچند روز میں بحال کیا جائے گا، کنٹریک پر کام کرنے والے لیکچررز کو ہفتے کے اندر دوبارہ کنٹریک دیا جائے گا، ٹی اے ڈی اے کا معاملہ حل کیا جارہا ہے اور فکلٹی ممبرز کا یہ حق انہیں جلد مل جائے گا، کالجز کے پی سی فورز کی منطوری دی جارہی ہے، لیکچررز کی آسامیوں کو ایف پی ایس سی سے مشتہر کروا رہے ہیں اور زیرِ تعمیر کالجز کے تعمیراتی کام رواں سال جون تک مکمل کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ نے گلگت بلتستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن ) (GBPLA کی صوبائی کابینہ کے اراکین جن میں صدر پروفیسر محمد زمان، نائب صدر پروفیسر انجم علی، جنرل سیکریٹری پروفیسر ارشاد احمد، جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر فضل کریم اور پریس اینڈ انفارمیشن سیکریٹری لیکچرر اشتیاق احمد یاد شامل تھے کے ساتھ ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا اور اپلا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر نمائندگی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔اجلاس میں صدر پروفیسر محمد زمان اور وفد کے اراکین نے مذکورہ مسائل پر تفصیلی بات کی اور سیکریٹری تعلیم کو انقلابی بنیادوں پر کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔اس پر سیکریٹری تعلیم نے یقین دلایا کہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر موثر کردار ادا کیا جائے گا۔اجلاس کو کامیاب بنانے اور جملہ مسائل پر خصوصی دلچسپی لینے اور احکامات صادر کرنے پر وفد نے سیکریٹری تعلیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button