معیشت

سال گزرگئے، گلاب پور سے باشہ تک ٹرک ایبل روڑ نہ بن سکا

46391156
شگر(عابد شگری) محکمہ تعمیرات عامہ عدم دلچسپی گلاب پور تا باشہ ٹرک ایبل روڈ کئی سال گذرنے کے باؤجود پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا۔پیوچھو کے مقام پر سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ ژھوقگو اور پیو چھو کے درمیاں نالہ پر پل پشتے تعمیر کرکے ٹھیکیدار غائب محکمہ تعمیرات عامہ اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی جبکہ لوگوں کو نالہ پار کرنے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑھ رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باشہ اور تسر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ گلاب پور سے تسر اور باشہ تک جانے والے سڑک جو کئی سال گذرنے کے باؤجود ابھی تک پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام اور روڈ ٹھیکیدارکی ملی بھگت سڑت کی تعمیر ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا ہے۔ پیوچھو کے مقام پر روڈ انتہائی خستہ حال اور خطرناک صورتحال حالت میں ہیں ۔جہاں کئی دفعہ مسافر گاڑیوں کو حادثہ پیش آچکا ہے۔جبکہ ژھوقگو اور پیوچھو کے درمیان واقع نالہ پر پل کی پشتے تعمیر کرنے کے بعد پل تعمیر کئے بغیر ٹھیکیدار غائب ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے گرمیوں میں لوگوں اور گاڑیوں کو نالہ پار کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جبکہ تعمیر کی گئی سڑکوں کی حالت بھی ٹھیک نہیں۔لوگوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے سڑک کی صورتحال کا نوٹس لینے اور تعمیر میں غٖلت بھرتنے والے حکام اور ٹھیکیداروں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور گرمیوں کی شروع ہونے سے پہلے سڑک کو مکمل کرنے اور پل کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button