سیاست

راما فیسٹیول کو بھی کرپشن کی نظر کر دیا گیا، نصیر خان صدر پاکستان پیپلز پارٹی دیامرڈویژن

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی دیامرڈویژن کے صدر وسابق صوبائی وزیر محمد نصیر خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر بلدیات فرمان پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات دے کر وزیر اعلی کی خوشنودی حاصل کرنے کی ناکام کوشیش کر رہے ہے ۔موصوف نے علاقے سمیت اپنی پارٹی کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔جس کی وجہ سے لیگی درینہ کارکنان ن لیگ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہے ۔راما فیسٹیول کو ن لیگ نے خراب کردیا ۔ پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں اس فیسٹول کو کامیابی کے ساتھ کروایا مگر اس سال لیگی وزراء نے اس میگا فیٹسول کو بھی کرپشن کی نظر کر دیا ۔ فیسٹول میں عوام کے ساتھ جو سلوک کیا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ کرپشن کی داستان منظر عام پر لانے پر استوار کی صحافی براری کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابل مذمت ہے ۔ن لیگ نے استوار کے عوامی مسائل کو مکمل نظرانداز کیا ہے ۔پیپلز پارٹی کی سیکمیوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے علاوہ ان کا کوئی دوسرا کام نہیں ۔صوبائی حکومت اور وزراء کی پیپلز پارٹی کی حق ملکیت و حق حاکمیت تحریک سے ہوا نکل گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button