گلگت بلتستان

عالمی یوم خواتین، الشہباز تنظیم کی صدرسکینہ بی بی سمیت پانچ خواتین کو ایوارڈز سے نوازا گیا

women day 02 copy

سکردو(عابد شگری) الشہباز تنظیم خواتین شگر کی صدر سکینہ بی کو خواتین کی حقوق کی جدوجہد اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا انہیں دیگر پانچ خواتین کیساتھ سکردو میں خواتین کی عالمی دن کے مناسبت منعقد ہ ایک تقریب میں دی گئی۔کمانڈر 62برگیڈ بریگیڈئیراحسان محمود اور سابق ممبر اسمبلی شیرین فاطمہ نے اپنی ہاتھوں سے ان خواتین کو ایوارڈ دی۔یاد رہے سکینہ بی نے اپنے شوہر کی ناگہانی موت کے بعد اپنی بچوں کی کفالت کیساتھ شگر کے دیگر خواتین کو باعزت مقام دلانے اور روزگار کے ذرائع فراہم کرنے کیلئے جدوجہد شروع کی۔ انہیں ان کی جدوجہد اور خدمات کی صلے میں سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے دور میں صدارتی ایوارڈ مادر ملت ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ جبکہ درجنوں دیگر ایوارڈ بھی جیت چکا ہے۔ انہوں نے خواتین کی بہتر رہنمائی اور روزگار کے ذرائع فراہم کرنے کیلئے الشہباز تنظیم خواتین کے نام سے اییک تنظیم قائم کی ہوئی ہے جس کے زیر انتظام شگر میں جاپان ایمبیسی کے تعاؤن سے دستکاری سکول قائم ہے۔حال ہی میں اس تنظیم نے سکردو ڈسٹرکٹ میں خواتین کی حقوق کیلئے ایک ادراے کی شراکت داری سے ایک جامع پلان پر کام کررہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button