صحت

چھوربٹ کے گاؤں چھوار میں بچوں کی بیماریاں پھیلنے لگی

گانچھے ( سینئر رپورٹر ) علاقہ چھوربٹ کے گاؤں چھوار میں بچوں کے مختلف بیماریاں پھیلنے لگے ۔ فرسٹ کلاس ڈسپنسری میں ادویات کی نہ ہونے سے سخت مشکلا ت کا سامنا ہے ۔ حالیہ سرد موسم کی وجہ سے علاقے میں خصوصاً بچوں میں نمونیا سمیت مختلف بیماریاں پھیل گئی ہے جبکہ علاقے میں صحت کی کوئی سہولت نہیں ہے اس وجہ سے مریضوں کو سخت مسائل کا سامنا ہے لوگ معمولی بیمار ہونے پر کئی کلومیڑ کا سفر کر کے خپلو آ نا پڑتا ہے متعد د بار محکمہ ہیلتھ کو علاقے میں صحت کی بنیادی سہولت نہ اور مسائل سے آگا ہ کرنے کے باجود کوئی شینوائی نہ مل سکی ۔ اس کے علاوہ فرانو گاؤں اور آمیر آباد کواس کے عوام صحت کے بنیادی سہولت سے محروم ہے اے کلاس ڈسپنسری تو موجود ہے مگر ڈاکٹر اور ادویات نہ ہونے سے عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔ کروڑوں روپے سرکاری خزانے سے خرچہ کر کے عمارت بنانے کا عوام کو کچھ بھی فائدہ نہیں ہو رہے ہیں ۔ عوام نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button