چترال

دروش (چترال)، تہرے قتل میں ملوث خطرناک ملزم میاں گل جان آلہ قتل سمیت گرفتار

چترال (بشیر حسین آزاد) اوسیاک دروش کے تہرے قتل میں ملوث خطرناک ملزم میاں گل جان کوچترال پولیس نے ان کے گاؤں لنگور بٹ سے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس قتل میں ملوث ان کے دو مفرور بیٹوں کی گرفتاری کسی بھی وقت متوقع ہے۔ منگل کے روز سب ڈویژنل پولیس افیسر دروش ظفر احمد نے ملزم کو مقامی میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ تہرے قتل میں ملوث اس مرکزی ملزم کی روپوشی سے کیس کی تفتیش میں کئی پیچیدگیا ں پید ا ہورہی تھیں اور ان کی گرفتاری کیس میں پیش رفت کے لئے ایک چیلنچ کی صورت اختیار کرگئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چترال پولیس کے نئے ڈی پی او عباس مجید خان مروت نے مذکورہ ملزم سمیت دوسرے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے سخت احکامات جاری کردی تھی جس پر علاقہ لنگور بٹ کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی اور ملزم ضلع اپر دیر کے علاقہ براول میں روپوش رہنے کے بعد جب موقع نکال کر اپنے علاقے میں داخل ہوا تو پولیس کی ایک بھاری ٹیم نے ان کو ان کے گھر سے اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرلیا۔

ظفر احمد نے مزید بتایاکہ پولیس کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ملزم کو مزاحمت پیش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ نہیں آیا۔ انہوں نے بتایاکہ برامد کردہ اسلحہ میں ایک کلاشنکوف، ایک شارٹ مشین گن اور میگزین اور22راونڈ شامل تھے جوکہ واردات میں استعمال کئے گئے تھے۔

گزشتہ سال 4مئی کو اوسیاک دروش میں جائداد کے تنازعے پر اقبال الملک اور مقصود الملک نے ملزم میاں گل جان کی مدد سے مبینہ طور پر اپنے چچا زاد بھائیوں مغززالملک ، نورالملک اور ان کے نو عمر بیٹے سمیع الملک کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button