گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طلباء کو امتحانی پراسیس سے باہر رکھنے پرطلباء کا احتجاجی مظاہرہ
چترال(بشیر حسین آزاد) جمعرات کے روز چترال میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طلباء نے پرنسپل ڈگری کالج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلباء کا موقف تھا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل اُنھیں امتحانی پراسس سے باہر رکھ رہے ہیں جو کہ طلباء کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔طلباء نے اتالیق پُل کے مقام پر روڈ بلاک کیے رکھا بعد میں ایس ڈی پی اوخالد سے ملاقات کے بعدطلباء پُرامن طورپر منتشر ہوگئے۔درین اثنا انسانی حقوق کے چیئرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوجوان طلباء کو امتحانی پراسس سے باہر رکھنا کسی صورت عقلمندی نہیں ہے۔ایسے اقدامات سے نوجوانوں میں مایوسی پھیل جاتی ہے۔اور وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں۔موجودہ حالات میں وقت کا تقاضہ ہے کہ احتجاجی طلباء کو وارننگ کے ساتھ امتحانی پراسس میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے یہی نوجوانوں اور قوم کے بہتر مفاد میں ہے