Uncategorized
خراب کارکردگی کی بنیاد پر گلگت سٹی ہسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ معطل
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے سٹی ہسپتال میں ناقص انتظامات کا سخت نوٹس لیکر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فدا کو ناقص کارکردگی اور سرکاری احکامات پر عمل کرنے میں تاخیر .پر معطل کردیا ھے
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مقامی اخبارت اور سوشل میڈیا میں سٹی ہسپتال میں ناقص انتظامات کی تصویر سامنے آنے پر سخت نوٹس لیا اور محکمہ صحت کی ھنگامی میٹنگ طلب کر کے گزشتہ سال جولائی میں ہسپتال کے لیے .ضروری سامان اور آلات کی خریداری کے لیے رقم فراہم کرنے کے باوجود عدم خریداری پر براہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کے فوری طور پر خریداری کی جاے
چیف سکریٹری نے ہسپتال کے منتظیم ڈاکٹر فدا کو انتہائی ناقص کارکردگی پر معطل کردیا اور سکریٹری صحت کو ھدایت کی کہ فوری طور پر نیا ایم ایس تعینات کیا جاے