دیامر میں انسداد پولیم مہم کا آغاز، چھتالیس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
چلاس(عمرفاروق فاروقی) ڈی ایچ او آفس چلاس میں پولیو مہم کے تیسرے رونڈ کا آغاز کر دیا گیا ۔،رکن کونسل گلگت بلتستان سید افضل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ۳ روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔ ڈی ایچ او آفس چلاس میں ۳ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہلتھ آفیسردیامر عیسی خان ،رکن کونسل سید افضل،اے ڈی ایچ او حجت خان ،جماعت اسلامی دیامر کے سرپرست اعلی جنگش خان و دیگر نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل سید افضل نے کہا کہ پولیو ایک موزی مرض ہے ،اس مرض سے نجات حاصل کرنے کیلئے بحثیت قوم معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت دیامر کے ذمہ دار پولیو مہم کا خود نگرانی کریں اور گاوں گاوں جا کر عوام کو پولیو سے متعلق آگاہی و شعور دیں ،اور تمام پولیو ٹیموں کو سختی ہدایات جاری کریں کہ وہ ہر گھر گھر میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ،دیامر میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے اپنے تمام ترذمہ داریاں دیانت داری اور احساس ذمہ داری سے سر انجام دیں ،اور دیامر کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے عوام کو ہر ممکن صحت کے سہولیات فراہم کی جائے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہلتھ آفیسر دیامر عیسی خان نے کہا کہ رواں ماہ ضلع دیامر میں ۵ سال سے کم عمر کے 46ہزاراٹھ سو چالیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کل 168موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ضلع کے مختلف مقامات پر 38فیکس سنٹراور ۵ ٹرانزٹ پوئنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں ،جہاں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اس کے علاوہ 37ایریا انچارج بھی تعنات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،جبکہ بارہ زونل سپروائزر اور تین تحصیل سپروائیزر بھی ضلع بھر میں پولیو مہم کی نگرانی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تشکیل کردہ تمام ٹیمیں گاوں گاوں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اپنا قومی فرئیضہ ادا کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں اس وقت پولیو کا کوئی مریض نہیں ،اور پورا ضلع پولیو سے پاک ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت دیامر کے تمام سٹاف کو سختی سے ہدایات کی گئی ہے کہ وہ ۳ روزہ پولیو مہم کے دوران گاوں گاوں ،گلی گلی جا کر ۵ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔