ماحول

محکمہ بلدیہ گلگت کے خلاف تاجروں کا احتجاج، کچرا روڑ پر پھیلا کر آگ لگا دی

1 (1)

گلگت (فرمان کریم) پی آئی اے لنک روڈ کے دکانداروں نے محکمہ بلدیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مارکیٹوں کا کچرا سڑک پر ڈال کر آگ لگا دی۔ اور محکمہ بلدیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین انجمن تاجران پی آئی اے لنک روڈ کے صدر حاجی یقعوب اور ممبر ارباب حسین نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ سے محکمہ بلدیہ کے اہلکاروں نے پی آئی اے لنک روڈ کا رخ تک نہیں کیا ہے۔ جگہ جگہ گندگی کا ڈھیر ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے۔ مارکیٹ میں ہرطرف بدبو پھیل رہا ہے۔محکمہ بلدیہ عوام کو سہولیت فراہم کرنے کی بجائے بااثر افراد کے گھروں کے احاطے کی صفائی کررہے ہیں۔ محکمہ بلدیہ میں سینکڑوں اہلکار موجود ہونے کے باوجود لنک روڈ کی طرف توجہ نہیں دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیہ کے ساتھ محکمہ تعمیرات نے بھی لنک روڈ کے دکانداروں کے ساتھ ناروا سلوک روا ء رکھا ہے۔ نالی اور سٹرکوں کی حالت بھی خستہ ہوچکی ہے۔ دو دفعہ سڑک اور نکاسی آب کی نالیوں کا ٹینڈر ہونے کے باوجود اس کی مرمت کا کام نہیں ہو سکا ہے۔ جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ اُنہوں نے چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ سے اپیل کیا کہ وہ خود لنک روڈ کا دورہ کر کے جائزہ لے اور صفائی روڈ اور نالیوں کی مرمت کا کام متعلقہ ادارے کو جلد از جلد حکم دے بصورت دیگر وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button