متفرق

تھک نیاٹ اور بابوسر کو تحصیل کا درجہ دیا جائے، عوامی مطالبہ

چلاس(بیورورپورٹ )تھک نیاٹ اور بابوسر کو تحصیل کا درجہ دیا جائے ۔تیس ہزار آبادی والے علاقے کو تا حال ہر قسم کی سہولیات سے محروم رکھنا زیادتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار دیامرکے عوامی و سماجی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر حکومت گلگت بلتستان تھک بابوسر کو تحصیل کا درجہ دے کر عملی جامہ پہنائیں ،تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آسکے ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، گورنر گلگت بلتستان ،وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر تھک بابوسر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ تھک بابوسر اور نیاٹ کو ملا کر تحصیل کا درجہ دلائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تھک بابوسر وادی میں تاحال موبائل ٹاور نصب نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اکسویں صدی کے اس جدید دور میں یہاں کے عوام پتھر دور کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی تھک بابوسر میں موبائل سروس کا آغاز کرنے کیلئے ایس کام کے ٹاور نصب کرانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button