سیاست
چترال، جمعیت علما اسلام اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس
چترال(بشیر حسین آزاد)جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت امیر JUIقاری عبدالرحمان قریشی منعقد ہوا ۔ جماعت اسلامی کی طرف سے وفد کی قیادت امیر جماعت اسلامی حاجی مغفرت شاہ نے کی ۔ اجلاس میں دو دینی جماعتوں نے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اور اس سلسلے میں حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لئے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں JUIکی طرف سے جنر ل سیکرٹری مولانا عبدالشکور قاری وزیر احمد ، نصرت الہی ، مولانا ہدایت الرحمان ، مولانا بلناس ،کمال عبدالجمیل ، قاضی ولی الرحمان جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے قاضی سلامت اﷲ ، قاری جمشید احمد ، قاری فدا احمد ، ہدایت اﷲ وغیرہ نے شرکت کی۔