گلگت بلتستان کی ٹیم قومی تیراکی چمپین شپ میں شرکت کرے گی

picگلگت(پ ر)گلگت بلتستان سوئمنگ ٹیم لاہور میں منعقد ہونے والی 53 National men’s and 14th women national open swimming championship میں شرکت کریگی۔جنرل سیکریٹری گلگت بلتستان سوئمنگ ایسوسی ایشن اقتدار علی قنبری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سوئمنگ ٹیم کے تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کیلئے پرامیدہیں اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔انشاء اللہ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے گلگت بلتستان کا نام روشن کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ 7،8اور9اپریل کوواپڈا سپورٹس کمپلکس لاہور میں منعقد ہونے والی چمپئن شپ میں گلگت بلتستا ن سوئمنگ ٹیم بھرپور شرکت کریگی اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments