کھیل

ششکٹ گوجال میں انڈر فورٹین فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

ششکٹ (فدا شیفتہ) ضلع ہنزہ کے گاوں ششکٹ میں انڈر فورٹین فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر۔ فائنل میچ سوپر سکسرز نے ششکٹ بالا سکسرز کو ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع ہنزہ کے علاقے گوجال میں واقع ششکٹ نامی گاوں میں چودہ سال سے نیچے عمر کے بچوں کے لئے ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ لڑکوں کی کیٹگری میں سوپر سکسرز نامی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی، جبکہ لڑکیوں کے مقابلوں میں بلتین بار آئی بیکس نامی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی۔

محدود وسائل کے باوجود گاوں کے متحرک جوانوں نے صحتمندانہ سرگرمی کا انعقاد کر کے گاوں والوں کے دل جیت لئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button