کھیل

امن واک میں شامل کوہ پیماء گھانچھے سے گلگت پہنچ گئے

22-3-15-3 Urdu (1)

گلگت (نامہ نگار) حسن جان کی قیادت میں کوہ پیماؤں کی ٹیم گانچھے سے پیدل امن مارچ کر کے گلگت پہنچ گئی امن مارچ کی شر کاء گلگت پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل گلگت اور مسلم لیگ ن نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ شیعہ علما ء کونسل کے نمائندہ و فد سا بق وزیر بر قیات دیدار علی، سید قاسم علی شاہ، سید ہادی حسین اور جہانگیر خان نے سکوار کے مقام پر ہار پہنا کر کوہ پیماؤں کا استقبال کیا جبکہ ن لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں پیدل امن مارچ کرنے والی ٹیم کا استقبال کیا۔سابق صوبائی وزیر بر قیات دیدار علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں امن کی شدید ضرورت ہے، عوام ہمیشہ امن کی طلب گا رہے امن ہو اگ تو علقے میں تر قی ہو گی ہم امن مارچ کی شر کاء کو گلگت آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ حفیظ الرحمن نے امن مارچ کے شرکاء سے خطاب گلگت بلتستان کے عوام پرامن ہے۔ آج سب کو ملکر امن کیلئے کام کرنا ہو گا۔ امن مارچ کرنے والوں نے پیدل مارچ کر کے تاریخی کام سر انجام دیا ہے۔ ہم کوہ پیماؤں کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کوہ پیماہ مہمان کے طور پر شیعہ علماء کونسل کے پاس دو دن قیام کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button