Jun 22, 2019 پامیر ٹائمز اہم ترین, تعلیم Comments Off on کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، اختتامی تقریب میںصدر مملکت بھی شرکت کریں گے
ہنزہ (اکرام نجمی) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر عطاللہ شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ (مونٹیئرنگ،ایکو ٹوریزم اینڈ ہوسپیٹلٹی کے عنوان سے تین روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے کانفرنس 27جون سے 29جون تک جاری رہے گا جس کے اختتامی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی ہونگے۔
کانفرنس میں تین سو سے زائد ملکی و غیر ملکی مندوبین شرکت کرینگے جن میں اقوام متحدہ کے مندوبین کے علاوہ تنزانیہ سے ڈاکٹر عمران رسیدی وائس چانسلر دالسلام یونیورسٹی ملائیشیا یونیورسٹی کے ڈاکٹر عزیزان، سلوینیااور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مندوبین شرکت کرینگے۔
پاکستان کے مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اس کانفرنس میں شرکت کرینگے اس کانفرنس کو چار بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کلچرل ٹوریزم،ایکو ٹوریزم،ایکو ٹوریزم پالیسیز اور سی پیک اور ایکو ٹوریزم شامل ہیں۔
انٹر نیشنل کانفرنس قراقرم یونیورسٹی کے کسی بھی سب کیمپش میں پہلی بار منعقد کیا جارہا ہے اور یہ اعزازقراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس حاصل ہورہا ہے ہنزہ کیمپس ہر لحاظ سے یونیورسٹی کا مثالی کیمپس ہے ہنزہ کیمپس کا آغاز 2017میں ہوا اس وقت چار سو طلبا و طالبات کے ساتھ بہترین کیمپس ہے
۔اس انٹر نیشنل کانفرنس کو کامیاب بنانے میں ہنزہ پریس کلب اور دیگر صحافیوں کا ہمارے ساتھ تعاون جاری رہے گا تاکہ میڈیا کے زریعے اس پروگرام کے زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بناکر اس کی مقصد کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریگی۔
Aug 04, 2022 Comments Off on ” افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ”
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 15, 2022 Comments Off on معیاری تعلیم کے لئے تنوع، تجس اور خود شناسی بنیادی عناصر ہیں۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی
Jul 02, 2022 Comments Off on وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ڈگریاں الیکشن کمیشن میںچیلنج، اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست، نوٹس جاری کردیا گیا
Jun 20, 2022 Comments Off on وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا، خودکشی کے واقعات کی محرکات اور وجوہات جاننے کے لئے “اعلی سطحی کمیٹی”تشکیل دینے کا حکم
Jun 19, 2022 Comments Off on غذر میں 700 سے زائد نوجوانوںکا اہم اجتماع منعقد، ضلع بھر میںمینٹل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم