گلگت بلتستان

وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت دیامر کی ١٤٦٠٠ خواتین اور ان کے ٢٩٠٠٠ بچے مستفید ہونگے، ماروی میمن کا چلاس میں خطاب

MARVI

چلاس ( ایس ایچ غوری سے )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ نے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ہزاروں مستحق خواتین کی مالی معاونت کی جارہی ہے ۔نئے سروے کے دوران حقیقی معنوں میں مستحق خواتین کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارمز میرٹ اور مستحق خواتین میں تقسیم کیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیامر میں بے نظیر انکم سپورٹ وسیلہ روزگار تعلیم کے رجسٹریشن کیمپ آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر حاجی غندل شاہ،سیئنر رہنماء حاجی عبدالوکیل ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) دیامر مختار حسین ،سیئنر رہنماء نمبردار کفیل کے علاؤہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیامر و استور کے حکام بھی شریک تھے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ائی ایس پی داریل تانگیر زرتاج خان نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ماروی میمن نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے اور غریب عوام کو خوشحال بنانے کیلئے پر عزم ہے اس لیئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید فعال بنایا گیا ہے ۔اگلے مرحلے میں دوبارہ سروے کے تحت ہزاروں مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا اور رقم میں بھی اضافہ کیا جائے گا تاکہ خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ پو رے ملک میں 36اضلاع میں وسیلہ تعلیم پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ضلع دیامر بھی شامل ہے ،وسیلہ تعلیم پروگرم سے ضلع دیامر میں بے نظیر انکم سپورٹ میں شامل 14600خواتین کے 29000سے زائد بچے مستفید ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی میرٹ پالیسی کے تحت تمام حقداروں کو ان کا حق ملے گا سابق حکومت کی طرح جیالوں میں فارمز تقسیم نہیں کیا جائے گا بلکہ ہر غریب خاتون کو ان کا حق ملے گا انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں غربت ختم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button