سیاست

رحمت غازی پی ٹی آئی ضلع چترال کے کنوینئر مقرر کردئیے گئے

new picپشاور(نادرخواجہ سے)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نے پارٹی چئیر مین عمران خان سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ء اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رحمت غازی کو تحریک انصاف ضلع چترال کے لئے کنوینئر مقرر کردیا ہے جو آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک ضلع میں پارٹی امور بلدیاتی انتخابات اور ضلع میں پارٹی کے دیگر معاملات کی نگرانی کریں گے پارٹی کے صوبائی صدر اعظم سواتی نے چئیر مین عمران خان سے مشاورت کے بعداس کی باقاعدہ منظوری دید ی ہے اس سلسلے میں ہفتے کے روز نئے کنوینئر کی صدارت میں پشاور میں ایک اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے خاتون رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی ،پارٹی کے رہنما رضیت بااللہ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی اجلاس میں ضلع چترال میں پارٹی کے معاملات اور مجوزہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا اور حکمت عملی وضع کی گئی دریں اثناء ضلع چترال سے پارٹی ورکرز آئی ایس ایف ، یوتھ ونگ کلچر ونگ ، انصاف لائرز نے رحمت غازی کے بحیثیت کنوینئر نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی جانب سے اسے ایک خوش آئند فیصلہ قرار دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button