مسلم لیگ ن لوگوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والی پارٹی نہیں ہے، طاہر شگری

مسلم لیگ ن لوگوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والی پارٹی نہیں ہے، طاہر شگری

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابد شگری) مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام سے نوالے چھیننے والے پارٹی نہیں بلکہ عوام کو مفاد میں کام کرنے والی پارٹی ہے۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں حکومت میں آنے سے پہلے بڑی خوش اسلوبی سے جیمز اینڈ منرلزکا مسئلہ حل کردیا۔جیمز اینڈ منرلزکی نقل وحمل پر پابندی روٹی ،کپڑا اور مکان کی نعرے سے حکومت میں آنے والوں نے لگایا تھا ۔ جیمز اینڈ منرلزسے وابستہ افراد کو پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسی کی وجہ سے تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔لیکن مسلم لیگ (ن) کے اچھے فیصلے اور گورنر گلگت بلتستان کو بروقت بریفنگ کی وجہ سے جیمز اینڈ منرلز پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی برالدو کی دورے میں عمائدین برالدو کا مطالبہ تھا کہ جیمز اینڈ منرلز کی نقل و حمل پر عائد پابندی کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ میں انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کا مسئلہ فوری طور گورنر اور صدر پی ایم ایل (ن) جی بی تک پہنچا کر حل کرائیں گے۔ جس پر حفیظ الرحمان نے گورنر کو بڑی انداز میں پیش کرکے گورنر سے جیمز اینڈ منرلز پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کی فلاح اور بہتری کیلئے عوام دوست پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔