کیریئر

استور کے لوگ بہت پر امن اور باشعور ہیں، امن و امان کا کوئی مسلہ نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر طارق حسین کا الوداعی تقریب سے خطاب

dc astore pic 1

استور(سبخان سہیل)ڈپٹی کمشنر استور طارق حُسین کی ٹرنسفری کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین کی جانب سے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیاالوداعی پارٹی ریسٹ ہاوس میں دی گئی اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر طارق حُسین کے علاوہ تما م ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ سیاسی و مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔الوداعی تقریب کے موقعے پر ڈپٹی کمشنر طارق حُسین نے کہا کہ میں استور کے تمام سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی استور کے لوگ انتہائی پر امن ہیں اس ضلع سے میں دیگر اضلاع کے لئے امن کا ایک مثالی پیغام لے کر جا رہا ہوں۔استور کے لوگ انتہائی باہمت اور باشعور لوگ ہیں یہاں پر کوئی لا ء اینڈ آرڈر کا کوئی مسلہ نہیں ہے یہاں پر علماء عمائدین اور سیاسی رہنماوں کی وجہ سے مذہبی ہم اہنگی ہے۔استور کی تعمیر و ترقی کے لئے یہاں کے ممبران نے ہر سطع پہ اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔استور کی سے اج مجھے ٹرنسفر کیا گیاس ہے لیکن میں جہاں بھی رہوں میری ہمدردی رہے گی۔ الوادعی تقریب سے استور کے سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی و منسٹر محمد نصیر خان ، سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی مظفر ریلے، پریس کلب استور کے جنرل سیکرٹری سبخان سہیل، اے سی شونٹر ملک دلدار آحمد، ڈی ایچ او اقبال رسول، اور امن کیمٹی لے ممبران نے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر طارق حسین کی سرکاری خدمات کو سراہااور ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے اخر میں ڈپٹی کمشنر طارق حسین کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button