کیریئر

ہنزہ نگر، محکمہ لائیو سٹاک کی ایک اسامی کے لیے ٣٠ سے زائد امیدوار

ہنز ہ نگر (اجلال حسین ) محکمہ لائیو سٹاک ہنزہ نگر BPS6 لائیو سٹاک اسسٹنٹ ایک اسامی کے لئے ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے تقریبا 30سے زائد امیدواروں کا ٹیسٹ گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج زیر نگرانی ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈائر یکٹر لائیوسٹاک ہوا ۔ دپٹی لائیو سٹاک و ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہنزہ نگر محکمہ حیواناک میں سیکیل 6کے لئے ٹوٹل40درخواستیں موصول ہوئی تھی جن میں سے 30امیدواروں کو ٹیسٹ کے لئے شاٹ لیسٹ ہو گئے جس کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے ۔ا میدواروں سے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد کامیاب 6امیدواروں کی لسٹ تیار کیا جائے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ نگر کے اس اسامی پر میرٹ کو فالو کرتے ہوئے تقریری کی جائی گے کوئی امیدوار کو کسی بھی شکایت ہو سکے ہمارے دفتر کے دروازے دفتری اوقات میں کر سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ اضلاع میں ٹیسٹ لیا جارہا ہے اس سے قبل ایسا نہیں تھا بلکہ ان امیدواروں کو چاہیے کسی بھی اضلاع سے ہو دائر یکٹرک گلگت میں ٹیسٹ انٹریو کیا جاتا تھا۔ اور انشااللہ ہم دعوے کے ساتھ کہتے ہے کہ جس اضلاع میں بھی خالی اسامیوں کی بھرتیاں کی جارہی ہے میرٹ پر کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button