گلگت بلتستان

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سزا یافتہ قیدیوں کو ملک کے دوسرے حصوں میں منتقل کرنا پڑے گا، سیکریٹری داخلہ سبطین احمد

home secretary

چلاس(ایس ایچ غوری سے) سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان سبطین احمد خان نے کہاہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظرگلگت بلتستان کے جیلوں سے سزایافتہ قیدیوں کو ملک کے دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔گلگت جیل واقع کے بعد گلگت جیل اور چلاس جیل کی دیواروں کی اونچائی سمیت دیگر حفاظتی امورپر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے جیلوں کی سیکورٹی مذید سخت کرنے کے لئے سی سی ٹی وی اور موبائیل جیمرز بہت جلد نصب کئے جائیں گے۔ان خیالات ک اظہار انہوں نے ڈسٹرک جیل چلاس کا دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری قانون رحیم گل اور ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان کے ہمراہ جیل کے اندر اور باہر سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا۔اور جیل سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلکی بنیادوں پر انسانی قیمتی جانیں ضائع کرنے کے واقعات میں قدرے کمی آئی ہے اور مسلکی بنیادوں پر ہونے والے فسادات ختم ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز چوکی پر حملے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والے مسافرون کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ مسافروں کو سفری مشکلات کے حل کے لئے کے پی کے حکومت کے ساتھ مل کر باہمی مشاورت کے ساتھ ایک مضبوط اور جامع پلان عمل میں لایا جائے گا جس سے شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والے مسافروں کو سفری مشکلات میں قدے کمی آئے گی۔ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈیم متاثرین کے تمام مسائل متاثرین کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل ہو چکے ہیں ۔ گلگت بلتستان انتظامیہ ڈیم متاثرین کی اُمنگوں اور خواہشات کے عین مطابق مسائل حل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے خطے میں تعمیر و ترقی کا نیاٗدور شروع ہوگا۔علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور خوشحالی آئے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button