قراقرم ماڈل سکول اینڈ کالج استور کے طلبہ کو یو ایس ایڈ قرضے دے گی
استور(سبخان سہیل)استور قراقرم ماڈل سکول اینڈ ڈگری کالج میں طلبا و طالبات کو یو ایس ایڈ کی جانب سے یوتھ سوشل انٹر پرینور شپ کے لئے لون کا اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرایم سی سی ایس پروگرام استور نسیم آراء تھی۔تقریب میں استور کے سیاسی و سماجی رہنماوں کے علاوہ طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نسیم آراء نے کہا کہ آج کی تقریب کو دیکھ کر مجھے انتہائی خوشی محسوس ہوئی ہے۔استور میں خواتین کی تعلیم کے لئے جو کام قراقرم ڈگری کالج نے انتہائی قلیل عرصے میں کیا ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے میں قراقرم ڈگری کالج کے مینجنگ ڈائریکٹر تعارف عباس اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔استور تعلیم کے حوالے سے انتہائی پسماندہ ضلع ہے میں آج کی تقریب کی مناسبت سے ان تمام طلباء و طالبات کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ یوتھ سوشل انٹرپرینورشپ کے لون سکیم کو کامیاب بناتے ہوئے اپنے کاروبار بار کے زریعے اپنی معاشعیت کو بہتر بنانے کوشش کرے تا کہ آپ کا مستقبل روشن بن سکے۔ تقریب کے حوالے سے حسین عسکری نے بھی خطاب کیا۔ ایم ڈی قراقرم ڈگری کالج کے ایم ڈی تعارف عباس نے کالج کے حوالے سے شرکا سے خطاب کرتے ہوے کہا کی ہم نے استور میں میعاری تعلم کی فروغ کیلیے ایک قدام عوام کی تعاون سے اُٹھایا ہے انشااللہ ہم بہت جلد استور میں تعلم کے شعبے پر بہتری لانے میں کامیاب ہونگے۔ تقریب کے آخر میں طلباء وطالبات میں کیش میں لون بھی تقسیم کیا گیا۔