سیاست

گانچھے، شہید بینظیر بھٹو کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گانچھے کے زیر اہتمام شہید بینظیر بھٹو کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی مرکزی سکڑیریٹ خپلو میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کیا گیا اور شہید بینظر بھٹو کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر کاچو مبارک علی خان ، صدر پی پی پی مشہ بروم غلام عباس ، شیر علی مچلوی ، ذاکر حسین غرالٹی ، کاچو لیاقت علی خان ، و دیگر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک پاکستان اور خصوصا گلگت بلتستان کے لئے کی گئی خدمات اور احسانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اٹیمی طاقت بنانے میں شہید ذوالفقار علی کی کردار کسی سے مخفی نہیں اور گلگت بلتستان سے راج گیری نظام کا خاتمہ کر کے بھٹو نے جی بی کے عوام کو حقیقی آزادی دی اور گندم کی سبسڈی سے ہم آج بھی مستفید ہو رہے ہیں تو یہ بھی بھٹو مرحوم کا دیا ہو تحفہ ہے اس طرح محترمہ نے گانچھے کو ضلع کا درجہ دیا ۔ عوام کو روزگار فراہم کیا ۔ محترمہ کو گلگت بلتستان کی عوام سے خصوصی ہمدردی تھی اور پیپلز پارٹی نے ہی گلگت بلتستان کو نا م دیا پہچان دی۔ اور صوبائی سیٹ اپ دیا ۔ گلگت بلتستان اور گانچھے کے عوام آج بھر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے ادوار کو یاد کر رہے ہیں ۔ عوام نے ن لیگ کی موجودہ حکومت کو دیکھ لیا ہے ۔ پی پی پی عوام کو روزگار دیتا ہے اور ن لیگ غریب عوام کی منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے پر تولہ ہوا ہے ۔ آج حفیظ الرحمان وزیر اعلیٰ ہے تو پیپلز پارٹی کے دی ہوئی صوبائی سیٹ اپ کی وجہ سے ہے ۔

پیپلز پارٹی ضلع گانچھے کے مقریرین نے مزید کہا کہ ضلع میں الیکشن کے ایام میں نظر آنے والی دیگر سیاسی پاڑٹیا ں آج کہاں ہے ۔ ضلع کے عوام کی حقوق کی بات کرنے کے لئے آج صرف پی پی پی ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ضلع سے پی ٹی آئی کا وجود ہی ختم ہو چکا ہے ۔ اور آئندہ ضلع سے پاکستان پیپلز پارٹی کلین سویپ کریں گے ۔ کیونکہ جمہوریت کی بقا کے لئے ہمارئے قائدین کی قربانیاں ہے اور قربانی کبھی راہیگاں نہیں ہوتی ۔ عروج و زوال پارٹیوں پر آتے ہیں ۔ مگر جیالے مفاد پرست نہیں ۔ ہمارا نعرہ ہی غریب عوام کو روٹی ، کپڑا ، اور مکان فراہم کرنا ہے ۔ اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی غریب عوام کی ماں ہے اور حقیقی جمہوری پارٹی ہے جو غریبوں کو ان کا حقوق فراہم کرتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button