ثقافت

ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل مختلف آلات موسسیقی کی تربیت کا اہتمام کر رہی ہے

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل اپنے محدود وسائل کے باوجود ہنزہ میں ثقافت، موسیقی، ادب اور فنون کو محفوظ کرنے اور انہیں مذید ترقی دینے میں مصروف عمل ہے۔ روایتی موسیقی کے آلات جیسے ڈڈنگ ڈامل، سرنائی اور توتیک کے دو مہینے کی تربیت دینے کے بعد اب دیگر موسیقی کے آلات جیسے پیانو، رباب، ہارمونیم اور گٹار کی تربیت دینے کے لئے دو مہینے کی کلاسیں شروع کررہا ہے جو آرٹس کونسل کے دفتر میں منعقد ہونگے۔ پروفیشنلز اورسٹوڈنٹس اس تربیت میں شامل ہوسکتے ہیں۔ تربیت کے اختتام پر شرکاء کو اسناد بھی دیے جائیں گے۔ خواہشمند نوجوانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس نادر موقع سے بھر پور استفادہ کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Positive step, keep it up. Please don’t ignore female candidates, encourage them and arrange classes for them too.

Back to top button