گلگت بلتستان

ہنزہ میں بزرگ پنشنرز کا ٹریژری آفیسر کی عدم موجودگی کے خلاف کریم آباد زیرو پوائنٹ پر احتجاج

Untitled-2

ضلع ہنزہ نگر(بیورورپورٹ) ضلع ہنزہ نگر کے سیاحتی مقام کریم آباد زیرو پوائینٹ پر ریٹائرڈ فوجی اور سول پنشنر ملازمین نے لوکل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ہم پنشن سے محروم ہیں اور ہنزہ کے ور دراز علاقوں سے لوگ طویل مسافت طے کرکے ضعیف عمر افراد دفتر تک پہنچتے ہیں مگر متعلقہ افسر کی غیر موجودگی کی وجہ سے انتہائی اذیت اور پریشانی کا شکارہے ۔

دوسری جانب لوکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریژری آفیسر عامر خان کی ٹرانسفری کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اے سی ایل آر عباس کو ٹریژری آفیسر کی اضافی چارج دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے فنانس ڈپارٹمنٹ کو سمری بھیجی ہے اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفیکشن ملتے ہی کام شروع کریگا۔

تحریک انصاف کے متوقع امیدوار اظہار ہنزائی نے اس مسلئے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ موجودہ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن ادائیگیوں کے معاملے میں فضول قسم کا الجھن گزشتہ چار مہینوں سے پیدا کی ہوئی ہے اور بوڑھے مرد اور خواتین دور دراز سے پنشن لینے کے خاطر دھکے کھانے پر مجبور ہے پاکستان تحریک انصاف اقدار میں آنے کی صورت میں بزریعہ ایزی پیسہ ماہانہ پنشن انکے گھر کے دہلیز پر ادا کریگی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button