چترال

ریشن جھیل سےپانی کے اخراج پرجلدی کام شروع کیاجائے، عوام شدیدپریشانی سے دوچارہیں، میربہادر

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) سابق صدریوتھ پاکستان تحریک انصاف سب ڈویژن مستوج(ر)صوبیدارمیجرمیربہادرریشن نے ایک اخبار ی بیان میں کہاہے کہ گذشتہ دنوں وادی ریشن میں لینڈزسلائیڈنگ سے لوگوں کے مکان ،زمینات،اورباغات مکمل طورپر تباہ ہوچکے ہیں انتہائی افسوس سے کہتے ہیں کہ متعلقہ ادارے ،ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت اب تک اُس میں کام شروع نہیں کیاہے دن بدن پانی کی بہاو تیز ہوتی جار رہی ہے جس کی وجہ سے غریب لوگوں کومزید نقصانات اُٹھانے کاخطرہ ہے متعلقہ حکام کوبار باراپیل کرنے باوجود ان خاموش تماشی بن بیٹھی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ 2013کے سیلاب میں ریشن نالہ کئی لوگوں کوبے گھرکیامگرحکومت اس وقت بھی متاثرین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ۔اب دریائے یارخون کی اس کٹاو سے ریشن نہیں بلکہ ارندو تک کے تمام نشیبی علاقوں کوخطرہ ہے۔ جھیل پھٹنے سے ان علاقوں کوشدیدنقصان پہنچے گا، جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ اداروں اورصوبائی حکومت پرہوگی۔انہوں نے کہاکہ اگرضلعی انتظامیہ حکومت عنقریب کام شروع نہیں کیاتوعوام سڑکوں پرآئیں گے احتجاج کریں گے جن کی تمام ذمہ دار ی حکومت پرہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button