Uncategorized

دس ماہ سے تنخواہوں سے محروم محکمہ ایل جی اینڈ آرڈی ہنزہ نگر کے ملازمین نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر کوتالا لگادیا

LG&RD HN

ہنزہ نگر (اجلال حسین ) 10 ماہ سے تنخواہیں سے محروم ایل جی آینڈ آر ڈی ہنزہ نگر کے درجنوں ملازمین نے آخر کار ڈپٹی ڈائریکٹر LG&RDہنزہ نگر کے دفتر کو احتجاجاتالا لگا دیا۔ تنخواہوں کی ادائیگیتک تالا بندی کے ساتھ احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔

ملازمین کے مطابق وہ کئی مہینوںے مختلف دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔ کوئی افسر ان غریب ملازمین کا نہیں سنتا ہے۔ تنخواہیوں کی عدم فراہمی سے گھر میں فاقے کی نوبت آئی جبکہ بچوں کی فیس ادا نہی کرنے کی وجہ سے سکولوں سے نکلا گیا۔ ایل جی آینڈ آر ڈی ہنزہ نگر کے ملازمین کے مطابق مسلسل کئی مہنوں سے گلگت بلتستان متعلقہ حکام سے بار ہا مطالبات کرنے کے باوجود ٹھس سے مس نہیں ہو گئے مجبوراً ہمیں دفتر کی تالابندی کرنا پڑا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی ڈایکٹر ہنزہ نگر کی عدم دلچسپی کی وجہ یہ نوبت آگئی ہے۔

جب تک پچھلے 10ماہ کی تنخواہیوں کی ادائیگی نہیں ہو کرتے افس کی تالا بندی ہوگی اگر کسی نے زبردستی کرنے کی کوشش کی گئی تو دفتر کے دروازے پر خود کشی کرنے پر مجبور ہونگے۔ یا د رہے کہ ایل جی اینڈ ار ڈی گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں ملازمین کو تنخواہیوں کی ادئیگی کی گئی مگر ہنزہ نگر کے ملازمین کوسیکرٹری ایل جی اینڈ ار ڈی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ نگر کی یکسر نظر اندازی کی وجے سے ملازمین اس سٹیج پع آگئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button