گوریکوٹ (استور) کے عوام متحد ہوگئے، قانون ساز اسمبلی کے لئے برکت جمیل متفقہ امیدوار نامزد
استور (سبخان سہیل) آبادی کے لحاظ سے استور کے سب کے سب سے بڑے گاوں گوریکوٹ میں گوریکوٹ یوتھ ایکشن کمیٹی کی چھ ماہ سے جاری کوشش رنگ لائی۔ اور تمام سیاسی جماعتوں کے امیدورں کو یوتھ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے اتحاد گوریکوٹ کے نام سے ایک کرنے میں کامیاب ہوے۔ گوریکوٹ یوتھ ایکشن کمیٹی نے گویکوٹ کی عوام کی خواہش کو سامنے رکھتے ہوئے برکت جمیل کو متفقہ طور پر گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے استور حلقہ 2کے لیے اپنا امیدور منتخب کیا۔
گوریکوٹ یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ایک عوامی جلسہ سٹی پارک گوریکوٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدرات یوتھ ایکشن کمیٹی کے صدر پیر مسلم شاہ نے کی جلسے میں گوریکوٹ کی تمام عوام نے شرکت کی۔گوریکوٹ یوتھ ایکشن کمیٹی کے جنرل باڑی کے 16ارکین پرمشتمل کمیٹی نے عوامی رائے کو سامنے رکھتے ہوے۔ صدریوتھ ایکشن کمیٹی پیر مسلم شاہ نے عوامی جلسے میں پوری گوریکوٹ کی جانب سے برکت جمیل کے نام کا اعلان کیا۔ اس عوامی جلسے سے یوتھ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ملک مشتاق احمد۔ اور شمش الرحمن نے بھی خطاب کیا۔ گوریکوٹ یوتھ ایکشن کمیٹی نے دو ماہ قبل سے ہی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدورں کو ایکشن کمیٹی سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن ضلع استور کے جنرل سیکٹری محمد سلیم خان ، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری وزیر سہیل آحمد،اورنگ زیب قریشی ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ ن استور دیامر ڈویژن رانا محمد فاروق ،سید مزمل شاہ سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف ، میر اعظم،برکت جمیل،کے نام سامنے آئے تھے۔جس پر گوریکوٹ یوتھ ایکشن کمیٹی کی پیلی ہی میٹینگ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور سابق امیدور و ٹکیٹ ہولڈر محمد سلیم خان نے گوریکوٹ یوتھ ایکشن کمیٹی کے سامنے یہ اعلان کیا تھا کی میں گوریکوٹ کی عوام اور اس دھرتی کی خاطر اس الیکشن میں حصہ لینا نہیں چاہتا ہوں گوریکوٹ کی عوام کی پسند کے مطابق کسی بھی امیدور کو سامنے لایءں ان کی سپورٹ کروں گا۔ جس کے بعد یوتھ ایکشن کمیٹی نے تمام ممبران اور عوام سے حلفا لکھا کر لیا تھا کی ہم جس امیدور کو بھی سلیکٹ کریں گے اپ اسے تسلم کریں گے۔ جس پر تمام امیدوارں نے لکھا کر دیا تھا ۔ جس کے بعد گوریکوٹ یوتھ ایکشن کمیٹی نے گھر گھر سروے کے بعد برکت جمیل کے نام پر اتفاق کیا ہے جس پر تما سیاسی پارٹیوں کے تما میدور جو گوریکوٹ سے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے ان سب نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوے ان کے ساتھ اس سیٹ کو لانے کے لیے مکمل تعاون کی بھی یقین دانی کرئی۔اس موقعے پر اورنگ زیب ایڈوکٹ، سیدمزمل شاہ ، میر اعظم نے برکت جمیل کو مبارک باد ہیش کی برکت جمیل نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوے کہا کی میں پوری گوریکوٹ کی عوام اور یوتھ ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران کا تحہ دل سے شکر یہ ادا کرتا ہوں اور میں ان اپنے تمام لیڈوں کا بھ شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے تسلم کرتے ہوے میرے ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا عوامی جلسے کی تقریب سے اورنگ زیب ایڈوکٹ، مزمل شاہ، میع اعظم، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔یاد رہے گوریکوٹ گاوں پوری استور میں آبادی کے لہذا سے سب سے بڑا گاوں ہے اس کی آبادی 1600گھرنوں پر مشتمل ہے اس گاوں کا ووٹ 6200ہے جبکہ اس حلقے سے اب تک جیتنے بھی امیدور الیکشن جیتے ہیں وہ00 23سے 2500 کے درمیان جیتے ہیں۔ عوام نے گوریکوٹ یوتھ ایکشن کے اس اہم کانامے کو سرہاتے ہوئے انھیں مبار باد پیش کی۔