تعلیم

KIUاورICIMODکے اشتراک سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

چراہ گاہی علاقوں کے نہایت نظر انداز شدہ قدرتی وسائل کو زیر استعمال لانے کیلئے اس نوعیت کا کورس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔وائس چانسلر

photo 2

گلگت ( پ ر )قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیٹلائیٹ کے ذریعے چراگاہوں کے نظام کی نگرانی پر چار روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہوگئی۔ ICIMOD کے تعاون سے منعقد ہ "تربیتی کورس برائے سیٹیلائٹ ریموٹ سینسنگ بیسڈ رینج لینڈ ز مانٹرینگ سسٹم‘‘ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان تھے۔ جبکہICIMOd کے فیصل معین ، محمد اسماعیل ،حماد گیلانی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر ظفر ثاقب ریسورسز پرسنز کے طور پر شریک ہوئے۔ کورس کے کوآرڈینٹر IMARcاسسٹنٹ پروفیسر سید نجم الحسن ہیں۔ تربیتی کورس میں محکمہ جنگلات ، محکمہ جنگلی حیات ، ڈبلیو ڈبلیو ایف، پاکستان ایگریکلچر ریسر چ کونسل ، نیشنل ایگریکلچرریسرچ کونسل ، محکمہ زراعت کے ذمہ داروں کے علاوہ KIUکے پی ایچ ڈی سکالرز حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے اپنے خطاب میں KIUاور آئی سی آئی ایم او ڈی نیپال کے موئنٹین ایریا ڈویلپمنٹ کیلئے باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ چراہ گاہی علاقوں کے نہایت نظر انداز شدہ قدرتی وسائل کو زیر استعمال لانے کیلئے اس نوعیت کا کورس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔وائس چانسلر نےICIMODکے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ تربیتی ورکشاپ 17اپریل تک جاری رہیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button