گلگت بلتستان

مولانا فضل الرحمن پر حملے کے خلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت (فرمان کریم)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں ہونے والی خودکش حملے کے خلاف جےیو آئی کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی بعد از نماز ریلی جامع مسجد اہلسُنت سے برآمد ہو ئی اور ائیرپورٹ روڈ سے گزر کر کلمہ چوک کشروٹ پر جلسے کی شکل اختیار کی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے قائدین حاجی گلبرگ خان، مولانا رخمت خالق، مولانا سرور شاہ، مولانا عطااللہ شہاب، مولانا خلیل قاسمی اور دیگر قائدین نے مولانا فضل الرحمن پر خود کش کی شدید مذمت کی اور اسے طاغوتی سازش قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ہر کارکن مولانا فضل الرحمن کے مشن کو لے کر آگے جائے گا۔ مقرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمن کو مکمل سیکورٹی فراہم  جائے.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button