صحت

استور میں پی پی ایچ آئی کی طرف سے تین لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے

dsm pic  ast 1

استور(عبدالوہاب ربانی)استور محکمہPPHIکے نگران DSMنادر علی خان نے صحافیو ں کو پریس بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع استور میں محکمہ پی پی ایچ آئی کی طرف سے 3ؒ ٰٓلیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔جس میں ایک لیڈی ڈاکٹر سعیدہ نے سروس دینا شرور کیا ہے جبکہ دو لیڈی ڈاکٹر جلد ہی استور پرشینگ اور رٹو میں کام شروع کرینگے۔انہوں نے کہا محکمہ پی پی ایچ آئی تین میڈیکل آفسیر بھی مختلف ہیلتھ سنٹر وں میں کام کر رہے ہیں ،جبکہMCHجو کہ رٹو، درلے، پرشینگ ،رحمن پور اور ہرچو میں کافی عرصے پہلے کام کر رہے ہیں ۔اور لوگوں کو ہیلتھ کے حوالے سے سہولیات فراہم کر رہے ہیں تمام سینٹروں میں ادویات کی وافر مقدار میں موجود ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹر حضرات سکولوں اور کمونیٹی میں ہیلتھ سیشن کرتے ہیں جو کہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پی پی ایچ آئی کے دیگر نگراں جیسے بھی سینٹر ہیں وہا ں پر منی لیب موجود ہیں ۔جوکہ بلڈ،شگر،ٹائفائیڈ ،بریگڈنسی اور دیگر تمام ٹیسٹوں کی سہولیات موجود ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے تمام سینٹر انتہائی خستہ حالی کا شکار تھے۔جہنیں محکمہ پی پی ایچ آئی نے اپنے زاتی خرچے میں تعمر کیا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم مہینے میں ایک دفعہ تمام میڈیکل آفسران کو بولا کر ہیلتھ کے حوالے سے کمی پیشی کو مد ونظر رکھتے ہیں ۔اور محکمہ پی پی ایچ آئی بہت جلد ہی ڈسٹرکٹ لیو ل پر ایک میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جو کہ علاقے میں ہیلتھ کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button