فلاحی ادارہ "چپ” کے زیر اہتمام شگر میں مشاعرہ کی محفل سجائی گئی
شگر(عابد شگری) افراد باہم معذوری کے بارے میں شعور آگاہ کرنے کیلئے وحدت فاؤنڈیشن شگر ،اماچہ فاؤنڈیشن ،کوتھنگ کنزرویشن نے معذور افراد کی بحالی کیلئے سرگرم عمل فلاحی ادارہ چپ کے تعاؤن سے ریسٹ ہاؤس شگر میں ایک محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ادبی بورڈ شگر کی ممبران کے علاوہ بزم علم و فن سکردو سے میر اسلم حسین سحر اور احسان علی دانش جبکہ انڈیا سے آئے ہوئے مہمان شاعر محمد علی لداخی نے بھی شرکت کی۔محفل مشاعرے سے معذور افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے شیر محمد نے اشعار کی ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا جبکہ ادبی بورڈ شگر کے شعراء نے بھی معذور افراد کی بحالی اور معاشرے میں ان کی حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے اشعار اور کلام کے ذریعے اپنے اپنے جذبات کو سامعین تک پہنچائی۔محفل مشاعرے کی شرکاء اور شاعروں سے خطاب کرتے ہوئے چپ سکردو کے کوارڈینیٹر محمد باقر حاجی سرمیکی نے کہا کہ چپ ادارہ معذور افراد کی بحالی کیساتھ ساتھمختلف اداروں کی بحالی اور ان کو استحکام پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔چپ سکردو نے مختلف اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے اور بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اُٹھائے لیکن شعراء کیلئے ابھی تک کچھ کرنے سے قاصر تھے آج اس محفل مشاعرے کے ذریعے شعراء کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔محفل مشاعرے سے امیر علی عاشق،فدا محمد راہی،فداعلی راہی، محمد حسین آرزو،شیرمحمد،علی محمد خالص،ذاکر حسین بے تاب، موسی کلیم،جمیل شیخ،میر اسلم سحر اور احسان دانش نے بھی اپنے تازہ کلام پیش کیا گیا۔
Typical pakistani politics in a highly literate area also. They talked about IT only once and talked about Nawaz sharif and Ghazanfar 10 times.