پندرہ دنوں میں مرمت کے لئے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تو بچوں کی حفاظت کی خاطر مموچنموں پرائمری سکول بند کرناپڑے گا، اسسٹنٹ کمشنر شگر نے حکمنامہ جاری کردیا
شگر(عابد شگری) اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین نے محکمہ ایجوکیشن بلتستان ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرمحکمہ تعلیم بلتستان نے پندرہ دنوں کے اندر مموچنموں میں واقع پرائمری سکول کی مرمت کیلئے اقدامات نہیں اُٹھائے تو سکول کو بچوں کی حفاظتی اقدام کے تحت بند کیا جائے۔ انہوں نے گذشتہ دنوں سکول کا دورہ کر کے سکول کی حالت زار کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس سکول کی حالت انتہائی خراب ہے چھت جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے جبکہ دیواروں کی حالت زار بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔ اس میں بچوں کو پڑھانا اور بٹھا نا انتہائی خطرے کی بات ہے ۔ سکول کی عمارت اور چھت کسی بھی وقت ہلکی سے بارش یا طوفانی ہوا کی وجہ سے گر سکتی ہے۔ ہمیں بچوں کی جان عزیز ہے۔اس میں اس حالت میں بچوں کو بٹھا نا خطرے سے خالی نہیں ۔ لہذا محکمہ ایجوکیشن کو نوٹس دیتا ہوں کہ وہ پندرہ دنوں کی اندر مذکورہ سکول کی مرمت کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تو انتظامیہ دفعہ 144کے تحت مجبورا سکول کو بند کریں گے۔تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکیں۔سکول کی منیجمنٹ کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کی شگر کی سکول کی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا سکول معائنہ کرنے آنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔