متفرق

سکردو میں واقع گندم کا "گرین گودام” خالی، حکومتی دعووں کی قلعی کُھل گئی

سکردو(بیورو رپورٹ ) سکردو گرین گودام گندم سے خالی ہو گیا جس کے باعث شہر میں قحط جیسی صورت حال پیدا ہو گئی گندم بحران ختم ہونے کے حکومتی دعوؤں کا پول اس وقت کھل گیا جب گودام گندم سے بالکل خالی ہو گیا اور وہاں اب صر ف ایک سے دو دن کا ذخیرہ رہ گیا اگر خدانخواستہ شہر میں کوئی ہنگامی حالت پیدا ہو ئی تو لوگ بھوکے مر جائیں گے چند روز قبل وزیر خوراک نے اعلان کیا تھا کہ گلگت بلتستان میں کہیں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے اور خطے میں اتنی گندم آرہی ہے کہ وہ خود حیران ہیں کہ اتنی مقدار میں گندم پہلے کبھی کیوں نہیں آئی لیکن سکردو میں گندم کے سنگین بحران نے حکومت کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے سکردو میں پچھلے کئی روز سے گندم نہیں آرہی جو گندم موجود ہے اس سے بمشکل فلور ملوں کی ضروریات پوری کی جارہی ہیں جس سے صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button