غیر قانونی بارڈرکراسنگ، منشیات کی سمگلنگ اور دہشتگردی کی روک تھام کے لئے آئی جی گلگت بلتستان اور چیف آف امیگریشن تاشقرغن کی میٹنگ
گلگت (پ۔ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز زیرو پوائنٹ خنجراب ٹاپ پر چیف آف ایمگریشن تاشقرغن (چائنا) مسٹر لیو (LIU) کے ساتھ میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں غیر قانونی بارڈر کراسنگ، منشیات کی سمگلنگ، ہیومن ٹریفکنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ میٹنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ مربوط رابطہ قائم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو مذید فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ خنجراب سیکیورٹی فورس اور خنجراب میٹنگ سٹیشن کے دیگر ذمہ دار بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ اس سے پہلے جب آئی جی پولیس ظفر اقبال اعوان زیرو پوائنٹ (خنجراب) پہنچے تو ایمگریشن انچارچ زیرو پوائنٹ نے ان کا استقبال کیا ۔ آئی جی کے ہمراہ ایس پی عبد الرحیم اور KSFکے انچارچ بھی تھے۔ میٹنگ کے اختتام پر چیف آف ایمگریشن تاشقرغن (چائنا) مسٹر لیو کو آئی جی پولیس ظفر اقبال اعوان نے سوئینر پیش کیا۔اور آئی جی پولیس گلگت بلتستان کو بھی اس موقع پر مسٹر لیو کیطرف سے شیلڈ پیش کیا گیا۔