گلگت بلتستان

آج سے سنٹرل ہنزہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگا

ہنزہ(اکرام نجمی) محکمہ برقیات کے مطابق آج سے ایک میگا واٹ تھرمل جنریٹر بند کیا جارہا ہے اور بجلی کی ترسیل صرف1.2 ہائیڈل پاور سٹیشن حسن آباد سے ہوگی ۔محکمہ برقیات کے اس اعلان کے بعد سنٹرل ہنزہ جو پہلے سے شدید لوڈشیڈنگ کا شکار ہے اب اس کے دورانیے میں مزید اضافہ ہوگا ۔

بجلی کے شدید لوڈشیڈنگ سے نہ صرف عام گھریلو صارفین بلکہ ہنزہ کے کاروباری مراکز علی آباد اور کریم آباد کے کاروباری بھی شدید متاثرہے کاروباری اور عوامی حلقوں نے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے اس بحران کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھرمل جنریٹر کو دوبارہ آن کروانے کے احکامات جاری کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button