جرائم

نیٹکو کا ملازم نوادرات سمگل کرتے ہوے گرفتار، 11 مورتیاں‌برآمد

ایبٹ آباد(جنرل رپورٹر)کینٹ پولیس ایبٹ آباد کی کاروائی قیمتی نوادرات سمگلنگ کی کوشش ناکام,11قیمتی مورتیاں برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ یاسین خان جنجوعہ کوباوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ آثار قدیمہ کی عمارت سے قیمتی نوادرات چوری کیے جا کر بزریعہ ناٹکو بس نمبری GLTA-5835 شمالی علاقہ جات کی طرف سمگلنگ کیے جا رہے ہیں اس اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل کینٹ یاسین خان جنجوعہ نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ پرویز خان، اے ایس آئی نیاز خان، انچارج مسلم آباد بیریئر معہ دیگر نفری کے مسلم آباد کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ ناکہ بندی کے دوران گاڑی ناٹکو نمبری GLTA_5835 کو روکا جس کی تلاشی کے دوران گاڑی کی چھت پر پڑے سامان سے 04عدد بڑی مورتیاں، 07عدد چھوٹی مورتیاں جبکہ 01عدد مورتی سٹینڈ برآمد کیا گیا جو کہ گاڑی کے کنڈیکٹر اخلاق حسین ولد امیر خان سکنہ گلگت نے اپنی تحویل میں بتلایا جس پر مقدمہ علت 1162مورخہ11-10-2018 جرم 380/411-PPC تھانہ کینٹ درج رجسٹرڈ کیا جا کرایس آئی نیاز اختر آفیسر انچارج انوسٹیگیشن تھانہ کینٹ کو تفتیش سونپی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button