گلگت بلتستان

استور کے بالائی علاقے میقال میں سیلاب نے تباہی مچادی

maikal

استور (سبخان سہیل) استور کے بالائی علاقعے میکیال میں گزاشتہ شام جھیل پھٹنے سے سیلابی ریلا لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ۔ جس کے نتیجے میں گاوں میکیال کے درجنوں مکانات زیر آب آئے اور سیکڑوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ گاوں میکیال کے تقریبا تین سے چار درجن مکانات ایسے ہیں جو صفہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ سیلابی ریلے سے درجنوں مال موشی بھی ضایع ہوئے ہیں۔ گزشتہ دو دن سے روڈ بھئ ہر قیسم کی ٹریفیک کے لیے مکمل بند ہے  جبکہ لوگ بے یارو مدگار کسی مسحا کی انتظار میں ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی ریلف یا مدد نہیں ملنے کی واجہ سے لوگ انتہائی غم و غصے کے عالم میں ہیں متاثرین نے صحافیون سے گفتگو کرتے ہوے کہا کی ہم انتائی بے سر وسامانی کے عالم میں ہیں حکومت گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کی وہ ہماری مدد کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button