
یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ مڈل سکول فاربوئزداملگن یاسین کے ہیڈماسٹرریاض احمدنے سکول کی عمارت سے متصل 14 کنال عوامی اراضی بغیر معاوضہ دلوایا، وہ بھی عوام کی مشاورت اور ان کی رضامندی سے۔ اس خدمت کے اعتراف میں محکمہ تعلیمات عامہ گلگت بلتستان کی جانب سے ہیڈماسٹرریاض احمدکوتعریفی سند سے نوازا گیا۔
گزشتہ روز غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ میں منعقدہ تعلیمی کانفرس کے دوران ڈائریکٹرمحکمہ تعلیم گلگت بلتستان فیص اللہ خان لون نے ہیڈماسٹرمڈل سکول داملگن کو تعریفی سرٹیفیکٹ پیش کیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹرتعلیمات فیض اللہ لون نے عوام علاقہ کے ساتھ کامیاب مشاورت اور کچہری کی الجھنوں کے بغیر 14کنال زمین حاصل کرنے پر ہیڈماسٹرریاص احمد کو شاباش دی.