گلاپور (غذر) سے تعلق رکھنے والے کرنل سمیع اللہ کی ترقی، علاقے کے عمائدین کی طرف سے مبارکبادی کے پیغامات
گلگت (پریس ریلز) کرنل سمیع اللہ گلگت بلتستان کے ان چند سپوتوں میں ہیں جو بہت جلد ترقی کرتے کرتے کرنل تک پہنچ گئے۔ امید ہے کہ انہیں مزید ترقی جلد مل جائے گی۔عمائدین گلاپور محمد عالم ، خلیل اللہ، حبیب اللہ دیدار،رفیق احمداور سلیم اللہ اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہسمیع اللہ بن عبدالعلیم کا تعلق گلاپور غذر سے ہے۔بی ایس سی کے بعد پاک آرمی میں کمیشن پر گیا۔پی ایم اے اعلی پوزیشن میں پاس کیا۔ ۱۴ رجمنٹ پنجاب میں خدمات انجام دی۔ برگیڈ جی تھری رہا۔کپیٹنی کا کورس کوئٹہ سے کیا۔اور کیپٹن امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ میجری کے دوران اسٹاف کالج میں بہترین خدمات انجام دی او ر اعلی نمبروں سے کامیاب ہوئے۔چند دن پہلے کرنلی میں پرموشن ہوئی ہے۔عمائدین گلاپور نے سمیع اللہ کو پاک آرمی میں مسلسل ترقی کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔اور امید ظاہر کی کہ کرنل سمیع اللہ پاکستان آرمی میں گلگت بلتستان کا نام روشن کرے گا۔گلاپور کی دیدار ؔ خاندان کے معروف سماجی شخصیت مولانا حبیب اللہ دیدارؔ (مسؤل وفاق المدارس) نے کہا کہ سمیع اللہ ایک انتہائی قابل، دین دار اور صوم و صلوۃ کے پابند فوجی آفیسر ہے۔ پاکستان اور گلگت بلتستان کے لیے ان کا جذبہ اور محبت دیدنی ہے۔ سمیع اللہ پاکستان آرمی پر فخر کرتا ہے۔ اور آرمی کو ملک و ملت کا عظیم سرمایہ جانتا ہے۔سمیع اللہ کے کرنل بننے میں پورے گلگت بلتستان کے ساتھ ان کے خاندان کے لیے بھی فخر و اعزاز کی بات ہے۔ ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہم خاندان والوں کی دعا ہے کہ اللہ اسے مزید ترقی دیں اور ملک و ملت کی خدمت کرنے کا موقع دے۔گلاپور کے عمائدین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی کرنل سمیع اللہ کی فیملی کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ کرنل صاحب ہر جگہ میں گلگت بلتستان کا نام روشن کرے گا۔