ماحول

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کی وجہ سے آج گلگت کے عوام کے رویوں میں واضع تبدیلی آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بہتر کارکردگی پر سیکریٹری بلدیات اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ مختصر مدت میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام عمل میں لانے پر سیکریٹری بلدیات تحسین کے مستحق ہیں۔ شہر کی صفائی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج تھا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے مختصر مدت میں لاہور اربن یونٹ طرز پر خصوصی سسٹم گلگت میں متعارف کرایا گیا۔جس کے انتہائی مثبت اور حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کی وجہ سے آج گلگت کے عوام کے رویوں میں واضع تبدیلی آئی ہے۔ لوگ اپنے گھر، گلیاں اور شاہراہوں کی صفائی کا خیال رکھ رہے ہیں۔ بذریعہ ٹیلی فون مختلف مقامات پر کچرے کی نشاندہی کررہے ہیں جو انتہائی مثبت تبدیلی ہے۔

حکومت نے گلگت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کرائی ہے جس کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین کی ہیلتھ، لائف اور پنشن انشورنس کرائی جارہی ہے جس کے تمام اخراجات حکومت گلگت بلتستان برداشت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اب گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا درجہ دیا گیا ہے جس کے تحت سکردو میں مارچ تک ویسٹ م منجمنٹ کمپنی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اور دیامر میں جون تک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا آغاز ہوگا جس کے بعد بتدریج تمام اضلاع تک گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو وسعت دی جائے گی۔ کچرے کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے بھی حکومت مختلف کمپنیوں سے رابطہ کررہی ہے جس میں مختلف ادارے دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button