کھیل

استور، ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی میٹنگ، جشنِ بہاراں سپورٹس ایونٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال

sports assosiation astore with sports officer astore pic

استور(ابرارحُسین،عبدالوہاب) استور ضلعی اسپورٹس ایسوسی ایشنز(پولو،فٹبال،کرکٹ،والی بال سمیش وشوٹنگ ،کراٹے) کے اعہداروں کی ایک میٹنگ مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جسمیں پولو ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر صابر حُسین،جنرل سیکرٹری صداقت علی،فنانس سیکرٹری شیر بہادرکرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رفیع اللہ خان آفریدی،فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر زبیر لون،والی بال شوٹنگ و کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر ظفر قبال فاروقی،والی بال سمیش ایسوسی ایشن کے سنئیر نائب صدر محمد یوسف نے شرکت کی۔میٹنگ میں تمام اعہداران نے استور میں جشن بہاراں اسپورٹس ایونٹ کے حوالے سے گفت و شنید کی۔اس موقعے پر اعہداران نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں محکمہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی کی جانب سے جشن بہاراں اسپورٹس ایونٹس جاری ہیں مگر ضلع استور میں اس ایونٹ کے حوالے سے محکمہ ٹورازم خاموش تماشائی بنی ہے اور استور کے ساتھ بجٹ کا بہانہ بنا کر سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ استور کی جانب سے بھی فروری 2015میں بجٹ کیلئے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو لیٹر بھی لکھا گیا تھا جسکی ابھی تک کوئی شینوائی نہیں کی جاریہ ہے۔جس پر تمام اسپورٹس ایسوسی ایشن کے اعہداران نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ،سیکرٹری ٹورازم ،ڈپٹی کمشنر استور سے اپیل کی کہ جلد از جلد جشن بہاراں اسپورٹس ایونٹ ضلع استور کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع استور میں اسپورٹس ،کلچر اور ٹورازم کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکیں۔اسپورٹس ایسوسی ایشن استور کے تمام اعہداران نے ڈیپٹی کمشنر افس استور میں جا کر اسپورٹس افیسر شفیق احمد سے بھی ایونٹ کے حوالے سے بات چیت کی جس پر اسپورٹس افیسر شفیق ا حمد نے یقین دلایا کہ ڈپٹی کمشنر چھٹی پر ہیں جوں ہی حاضری دینگے ہم استور میں جشن بہاراں کے انعقاد کے لئے ہر طرح کے اقدامات کرنے اور ار ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کرینگے ۔

final footbal astore taqsim anamat

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button