تعلیم

ضلع دیامر میں ریاضی اور سائنس کے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپس اختتام پزیر

چلاس(مجیب الرحمان)تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپس اختتام پذیر ہوگئے۔شرکاء نے ورکشاپس کے انعقاد پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید ورکشاپس کے انعقاد کا بھی مطالبہ کر دیا۔

اساتذہ کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے ڈی ڈی ای دیامر امیر خان نے ضلع بھر کے اساتذہ کے لئے ایک ہفتے کا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کروایا۔جس میں ریاضی انگریزی اور سائنسی مضامین کے ماہرین نے اساتذہ کو تربیت دی۔شرکاء نے تربیتی ورکشاپ کو جدید فنی اور تعلیمی میدان میں اعلیٰ سطحی مہارت فراہمی کا اہم ذریعہ قرار دیا اور مستقبل میں اس طرح کے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر زور دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button