پاکستان

اسلام آباد میں سا حل پاکستان کے زیر اہتمام "بچوں کا دوست اخبار 2014” کے حوالے سے ایوارڈ تقریب 

DSCN3705 - Copy

اسلام آباد(ساجد حُسین سے ) سا حل پاکستان کے زیر اہتمام "بچوں کا دوست اخبار”اور "بہترین رضاکار 2014” کے حوالے سے ایک نجی ہوٹل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس ایوارڈ کے لیے پاکستان کے قومی ،علاقائی اور مقامی تینوں کیٹیگر یز سے ایسے اخبارات کا چناؤ کیا گیا، جنھوں نے بچوں پر ہونی والی تشدد کی خبروں کو ذمدارانہ اور جامع انداز میں شائع کیا۔جبکہ ایک ایسے رضاکار کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جس نے بچوں پر ہونی والی تشدد کے واقعات کو رپورٹ کرنے اور ساحل کے مشن کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا۔

ساحل پاکستان نے اس موقعے پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ "ظالم اعداد”(Cruel Number) کی بھی رونمائی کی۔ جو سال 2014 میں بچوں پر ہونی والی جنسی تشدد کے بارے میں شائع خبروں پر مرتب کی گئی ہے۔اس رپورٹ کی اشاعت کا بنیادی مقصد بچوں پر ہونی والی جنسی تشدد کے واقعات کا جائزہ لینا اور ان واقعات کے روک تھام کے لیے عوام میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی یورپین یونین کا پاکستان میں سفیر لارس گنر وگمارک جبکہ سنےئر خاتون انکر نسیم زہرہ میر محفل تھیں۔ سال 2014 کے بچوں کے بہترین دوست اخبار کا قومی ایوارڈ روزنامہ الشرق اسلام آباد ،علاقائی ایوارڈ روزنامہ وقت لاہور اور مقامی سطح کا ایوارڈ روزنامہ کاوش حیدرآباد نے حاصل کر لیا،

چیئرمین ساحل خاور انصاری نے ادارے کے مختلف پروگرامز اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی. انھوں نے کہا کہ 2012 کے بعد ساحل پاکستان اپنے مختلف سرگرمیوں، تربیتی و مشاورتی سیشن، مفت قانونی مدد کی فراہمی، میڈیا مہم اور آن لائن مشاورتی خدمات کے ذریعے 3.34 ملین بچوں اور عوام تک رسائی حاصل کر چکا ہے۔

ساحل پاکستان نے اس موقعے پر ایک اور تحقیقاتی رپورٹ "پاکستان میں ابتدائی بچپن کا جنسی تجربہ اور مردوں کا عصمت فروشی "(Early Childhood Sexual Experiences and Male Prostitution in Pakistan) کی بھی رونمائی کی۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ساحل ڈاکٹر منیزے بانو نے تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ اکثر وہی بندہ جسم فروشی کو بطور پیشہ استعمال کرتا ہے،جو بچپن میں جنسی تشدد کا شکار ہوتا ہے۔بچوں پر جنسی تشدد جیسے واقعات کے روک تھام کے لیے کھلی بات چیت کی عوامی سطح پر حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تا کہ راز داری، شرم اور جھوٹی خبروں کا قبل از وقت ہی تدارک کیا جا سکے۔ اور کمیونٹی میں بڑے پیمانے پر موثرتحقیق اور اسکے فالواپس کا انعقاد ہونے چاہیئے۔

منیجر آپریشنز عمر کیانی نے تقریب کے آخر میں تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ولنٹیئرزاور عوام کی وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ سب معاشرے سے اس برائی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں. انھوں نے مہمانوں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیااور روزنامہ الشرق اسلام آباد کو قومی اور روزنامہ وقت لاہور کو علاقائی اور روزنامہ کاوش حیدرآباد کو مقامی سطح کے ایوارڈ حاصل کرنے پر خاص مبارک باد دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button